ڈاکٹر طاہرالقادری کی طیب اردگان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
لاہور (25 جون 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے طیب اردگان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان کی قیادت میں ترکی نے تحقیق، علم، سیاحت میں بے مثال ترقی کی۔ ترکی کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے طیب اردگان نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ عالم اسلام کے مسائل کو عالمی سطح پر جرات مندی کے ساتھ اجاگر کیا، انکا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے مقروض ترکی کو قرضوں سے نجات دلائی اور ترکی کو قرض دینے والے ممالک کی صف میں شامل کر دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکی کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔
تبصرہ