لوڈشیڈنگ کے نام پر 5 سال مال بنایا گیا، قاتل اعلیٰ کا بیان قابل مذمت ہے: خرم نواز گنڈاپور
شہباز شریف کے قومی ڈائیلانگ کا مطلب خاندانی کرپشن کا آنکھیں بند کرنا ہے، سیکرٹری جنرل PAT
قومی سلامتی کے خلاف کھیل کھیلنے والے ہر منفی کردار کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے، کارکنوں سے گفتگو
لاہور (31 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر 5 سال مال بنایا گیا، رمضان المبارک میں بھی 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ نواز، شہباز کی مشترکہ ناکامی ہے۔ بجلی اور پٹرول کا بحران کھڑا کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ن لیگ کے اقتدار سے جانے کے بعد مشکلات بڑھ گئیں، نااہل نواز شریف اور شہباز شریف کو کٹہرے میں لایا جائے کہ اربوں روپے کے قومی وسائل بجلی منصوبوں کے نام پر استعمال کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا یہ کہنا کہ کل سے لوڈشیڈنگ جانے اور عوام اس بیان سے ان کے مجرمانہ ذہن کی عکاسی ہوتی ہے اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قاتل اعلیٰ پنجاب کو بتانا ہو گا کہ بجلی منصوبے کہاں لگے؟ اور کتنی پیداوار دے رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے خلاف کھیل کھیلنے والے ہر منفی کردار کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے، اب قومی مجرموں کو این آر او دینے والا بھی عوامی غضب کا نشانہ بنے گا، وہ عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہباز شریف کی آخری پریس کانفرنس ان کے اندر کی مجرمانہ سوچ اور مایوسی کو نمایاں کررہی تھی، اگر انہوں نے سچے دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہوتی، قومی دولت کا منصفانہ استعمال کیا ہوتا تو ان کی ہوائیاں نہ اڑی ہوتیں اور وہ لوڈشیڈنگ کے ایشو پر قوم کو بلیک میلنگ کرنے کی جرات نہ کرتے، انہوں نے کہاکہ قاتل اعلیٰ پنجاب کے قومی ڈائیلاگ کا مطلب شریف خاندان کی کرپشن پرآنکھیں بند کرنا اور کرپشن ریفرنسز سے نواز شریف، مریم صفدر، اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر) صفدر کو پتلی گلی سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف، شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کرپشن کنٹرول کرنے کے نام پر الیکشن لڑا تھا لوڈشیڈنگ اورعجب کرپشن کی غضب کہانیاں سپریم کورٹ سے لے کر نیب تک پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اقتدار کے اختتام پر آج عوامی تحریک کے کارکنان سجدہ شکر بجا لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی۔
تبصرہ