عام انتخابات کی تیاری کیلئے عوامی تحریک کا اہم اجلاس 12 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب
زونل صدور اور عہدیدار شریک ہونگے، انتخابی حکمت عملی کیلئے سفارشارت مرتب کی جائینگی
لاہور (8 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عام انتخابات کی تیاری کیلئے عوامی تحریک کا اہم اجلاس 12 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تمام زونل صدور اور عہدیدار شریک ہونگے۔ زونل صدور کو ایگزیکٹو کے ممبرز کوبھی اجلاس میں ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں انتخابی حکمت عملی کیلئے سفارشارت مرتب کی جائینگی اور یہ سفارشات عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو پیش کی جائینگی۔
تبصرہ