معافی کافی نہیں، وزیر اعلیٰ وزیر لا قانون کو برطرف کریں: ترجمان عوامی تحریک
خواتین کی توہین کرنیوالا وزیر قانون کے اہم منصب کے لائق نہیں
رانا ثناء اپنے قائدین کے معزز رشتوں کے بارے بھی گھٹیا الزام تراشی کر چکے ہیں
لاہور (یکم مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ’’معافی مانگنے‘‘ کا ڈرامہ کرنے کی بجائے خواتین کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس ادا کرنے پر وزیر لا قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ان کے عہدے سے برطرف کریں، خواتین کی توہین کرنیوالا شخص وزیر قانون جیسے اہم منصب کے لائق نہیں، شہباز شریف کے معذرت خواہانہ بیان میں بھی طنز ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا ’’اگر رانا ثناء اللہ نے کوئی بات کی ہے‘‘ تو میں معذرت کرتا ہوں حالانکہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا پر خواتین کے بارے انتہائی شرمناک ریمارکس دیئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی کوئی اخلاقیات نہیں ہے نہ ہی یہ کوئی سیاسی جمہوری لوگ ہیں یہ کل بھی دکاندار تھے آج بھی دکاندا ر ہیں، خواتین اور سیاسی کارکنوں کی تذلیل کرنا ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنا ان کے منشور میں شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں تنزیلہ امجد، اور شازیہ مرتضیٰ کو ن لیگ کی انتہا پسند اور فاشسٹ قیادت نے قتل کروایا، جو خواتین کو قتل کر سکتے ہیں وہ کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کے ایماء پر رانا ثناء اللہ ہر حرکت کرتے ہیں، معافیاں مانگنا بھی ان کے سکرپٹ کا حصہ ہوتا ہے، اسی شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے خلاف سڑکوں پر گھسیٹنے کا بیان دیا پھر معافی مانگی اور انہیں کھانے کھلائے اور آج پھر گھسیٹنے کی باتیں کر رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ رانا ثناء سیاسی مخالفین کے خلاف ہی نہیں اپنے قائدین کے معزز رشتوں کے بارے میں بھی انتہائی گھٹیا زبان درازی کر چکے ہیں۔
تبصرہ