ڈاکٹر طاہرالقادری کی منظوری سے پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی کنویننگ باڈی کی تشکیل
لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کنوینئر اور امتیاز چودھری ایڈووکیٹ سینئر نائب کنوینئر مقرر
وکلاء کسی بھی جماعت کا تھنک ٹینک ہوتے ہیں، خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (27 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منظوری سے پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کنویننگ باڈی تشکیل دی گئی ہے جو 60 یوم کے اندر ضلعی سطح پر تنظیم نو کے فرائض انجام دے گی، کنویننگ باڈی کا کنوینئر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل لہراسب خان گوندل اور سینئر نائب کنوینئر امتیاز چودھری ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیاہے، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ اور آصف سلہریا ایڈووکیٹ کو ڈپٹی اور اسسٹنٹ کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
عوامی لائرز موومنٹ کی تنظیم سازی کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے پر مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر (ر) محمد مشتاق اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے مبارکباد دی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی جماعت میں وکلاء کی حیثیت تھنک ٹینک کی ہوتی ہے، پاکستان فی الوقت جس ادارہ جاتی ڈسپلن کے بحران کا شکار ہے ان مسائل سے وکلاء ہی باہر نکال سکتے ہیں۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ امید ہے یہ کنویننگ باڈی پاکستان بھر میں اضلاع کی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرے گی اور وطن عزیز میں آئین و قانون کی بالادستی اور مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے عوامی لائرز موومنٹ کے فورم کو فعال اور موثر بنائے گی۔
تبصرہ