عوامی تحریک جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی حامی ہے: خرم نواز گنڈاپور
شریف برادران کو 31 مئی سے پہلے ان کے سیاسی اعمال کی مکمل فرانزک رپورٹ مل جائیگی
نااہل ٹولے نے ووٹ کو عزت دو مہم کی آڑ میں فوج اور عدلیہ کیخلاف گندی مہم چلائی
لاہور (9 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ 100 فیصد درست اور پاکستان عوامی تحریک انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنائے جانے کی پرزور حامی ہے، حکمران جماعت میں ٹوٹ پھوٹ ’’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘‘ کی عملی تعبیر ہے، ابھی قطرے گر رہے ہیں جلد موسلا دھار بارش بھی ہو گی، کوئی اس قاتل اور بدعنوان جماعت کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا اور پھر باپ بیٹی پکاریں گے ’’ہمیں کیوں چھوڑا‘‘۔ نااہل ٹولہ ووٹ کو عزت دو مہم کی آڑ میں فوج اور عدلیہ کیخلاف زہریلے پروپیگنڈے کے ثمرات اب دونوں ہاتھوں سے سمیٹے، 31 مئی سے پہلے پہلے شریف برادران کو ان کے سیاسی اعمال کی مکمل فرانزک رپورٹ مل جائے گی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ن لیگ نے 2010ء میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کی تھی اور پھر اس سے منحرف ہو گئی، قرارداد پاس کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا گیا، ن لیگ نے جو بویا وہ آج کاٹ رہی ہے، پاکستان میں وفاداریاں بدلنے اور خرید و فروخت کا کلچر ن لیگ نے متعارف کروایا، ن لیگ غریبوں، مزدوروں کی نہیں صرف ٹھیکیداروں کی جماعت ہے اور یہ لٹیرا گروپ اپنے انجام کو پہنچ گیا، بہت جلد شریف خاندان جیل میں ہو گا۔ قاتلوں اور لٹیروں کاساتھ دینے والوں کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
تبصرہ