عوامی تحریک کے رہنماء سید شاہد علی شاہ کی زوجہ انتقال کر گئیں
ڈاکٹرطاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور و دیگر کا اظہار افسوس
لاہور (4 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ کی زوجہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سید شاہد علی شاہ و دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔
دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، صدر عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نور اللہ صدیقی، ریحان مقبول، رفیق نجم، جواد حامد، جی ایم ملک اور پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے جملہ قائدین نے مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی، مرحومہ کی نمازجنازہ چنیوٹ انکے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
تبصرہ