پنجاب میں رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں: عوامی تحریک
عرفان یوسف کے بعد نائب صدر جنوبی پنجاب نور محمد سہو کے گھر
فائرنگ قابل مذمت ہے
دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں
لاہور (12 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف کے بعد نائب صدر جنوبی پنجاب نور محمد سہو کے گھر میاں چنوں(تلمبہ) میں غنڈہ گرد عناصر کی وحشیانہ فائرنگ اور اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فائرنگ میں ملوث غنڈوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ترجمان نے کہا کہ نور محمد سہو میاں چنوں کے رہائشی اور عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر ہیں، جن پر حملہ کیا گیا انہیں اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر (ر) محمد مشتاق للہِ نے نور محمد سہو کے گھر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بشارت جسپال نے کہا کہ عوامی تحریک امن ، محبت اور خدمت کی سیاست کرتی ہے، آئی جی پنجاب عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے مسلسل واقعات کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
تبصرہ