عوامی تحریک یوتھ لیگ کے زیراہتمام ’’یوتھ پارلیمنٹ‘‘ کا خصوصی اجلاس 17 مارچ کو ہو گا
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے
عوامی تحریک کا یوتھ ونگ تعلیم یافتہ اور انتہا پسندی سے پاک پاکستان کیلئے متحرک ہے: مظہر محمود علوی
لاہور (10 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی کے زیراہتمام یوتھ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 17 اور 18 مارچ کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا، اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے، اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں آل پارٹی یوتھ الائنس جس میں 15 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی یوتھ تنظیمات شامل ہیں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ مرکزی ذمہ داران، کشمیر کے زونل و ضلعی ذمہ داران، تحصیل، پی پی اور صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ عوامی تحریک، یوتھ لیگ پاکستان کی واحد یوتھ تنظیم ہے جو سب سے زیادہ متحرک، منظم اور افرادی قوت کے اعتبار سے سب سے بڑی یوتھ تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ لیگ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے تعلیم یافتہ اور انتہا پسندی سے پاک پاکستان کے ویژن کے مطابق سوسائٹی میں متحرک و فعال ہے۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ نے اس ظالم نظام اور انتخابی اصلاحات کیلئے عملی جدوجہد کی اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔
تبصرہ