پنجاب حکومت کا نابینا افراد کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں: رہنما عوامی تحریک
نابینا افراد نے 5 سال انصاف مانگتے اور پولیس کے دھکے کھاتے گزار دیئے: فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، نور اللہ صدیقی
لاہور (6 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران فیاض وڑائچ، بشارت جسپال اور نور اللہ صدیقی نے شہباز حکومت کے نابینا افراد کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابینا افراد نے 5 سال شہباز حکومت سے حق مانگتے اور پولیس کی لاٹھیاں، گالیاں کھاتے گزار لئے مگر انہیں حق نہ ملا۔ عقل کے اندھے حکمرانوں کے پاس میٹرو بسوں اورنج ٹرینوں کے عیاش منصوبوں کیلئے کروڑوں، اربوں روپے ہیں مگر نابینہ افراد کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے، سوسائٹی کے مظلوم طبقات کی بد دعاؤں، آہوں اور سسکیوں نے شریف خاندان کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا، چھوٹا فرعون بھی اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ نابینا افراد اپنی تعلیم اور اہلیت کے مطابق حق مانگ رہے ہیں انہیں انکا یہ حق دیا جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بھی نابینا افراد پر ہاتھ اٹھاتے، انہیں دھکے دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
تبصرہ