کوئٹہ نوحصار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
قوم نا اہل نواز شریف سے پوچھے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا
کر غریب کی کمر کیوں توڑی؟
غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ٹاؤٹوں کی اصلیت ایک بار پھر قوم کے سامنے آ ئی: سربراہ
عوامی تحریک
لاہور (28 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ نوحصار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، سربراہ عوامی تحریک نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے مصروف عمل سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنیوالے دہشتگرد اور ان کے ہمدردوں، سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام ریاستی وسائل برؤے کا ر لائے جائیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے غریب کی کمر توڑ دی ہے، عوام کے درد میں صبح و شام کراہنے والا نا اہل ٹولہ جواب دے عوام کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ حالیہ قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو کرپٹ اور نا اہل اشرافیہ کی غریب دوستی کا علم ہوجانا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں میرا وزیر اعظم نواز شریف ہے ان کے اس دعویٰ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی پھر اسی نا اہل کے حکم پر بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ان ٹاؤٹوں کو ملک اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
تبصرہ