قلم فروش دانشوروں کو حکومتی مراعات نے اندھا کر دیا: عوامی تحریک
نواز شریف کو حقیقی اپوزیشن قرار دینے والا یہ بھی بتا دے وہ کس
کی اپوزیشن ہیں؟
عدالتی فیصلے کسی کی ڈکٹیشن پر ہونے کی ہرزہ سرائی بد ترین عدالتی توہین ہے: نور
اللہ صدیقی
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (25 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ قلم فروش دانشور عرفان صدیقی کو مراعات نے اندھا کر دیا، عرفان صدیقی کی لکھی گئی تقریروں سے نوازشریف نااہل ہوئے جلد اندر بھی کروائینگی۔ نواز شریف کو حقیقی اپوزیشن قرار دینے والے نام نہاد دانشور یہ بھی بتا دیں اپنی ہی حکومت میں وہ کس کی اپوزیشن ہیں؟ وہ شاہد خاقان عباسی کی اپوزیشن ہیں یا اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی۔ انہوں نے عرفان صدیقی کی عدلیہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر کہا کہ عطا الحق قاسمی کی طرح قلمی خدمت کے نتیجے میں عہدے اور مراعات حاصل کرنے والے نام نہاد دانشور اپنے آقاؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عدلیہ کے فیصلوں کو عمران خان کی ڈکٹیشن سے جوڑ کر بد ترین توہین عدالت کے مرتب ہو رہے ہیں۔
نور اللہ صدیقی نے کہا کہ عرفان صدیقی کو سپریم کورٹ طلب کر کے اس بیان کی وضاحت مانگے کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ عمران خان جو کام ایمپائر کی انگلی سے نہ لے سکے وہ قلم سے لے لیا؟ انہوں نے کہا کہ عدالتیں آئین و قانون کی روشنی میں فیصلے دے رہی ہیں، چور، ڈاکو دفاع کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ اور افواج پاکستان کے ادارے کے خلاف مہم جوئی کی جا رہی ہے جو نا قابل قبول ہے۔ ریاست کے کرپٹ، غیر اعلانیہ باغیوں کو لگام ڈالنے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کے عوام آئینی اداروں کی یہ توہین برداشت نہیں کرینگے۔
تبصرہ