نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کا فیصلہ آنے پر عوامی تحریک کا مرکزی سیکرٹریٹ سپریم کورٹ زندہ باد، کرپشن مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
لاہور (21 فروری 2018) نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کا فیصلہ آنے پر پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی سیکرٹریٹ سپریم کورٹ زندہ باد، کرپشن مردہ باد اور رو نواز رو کے نعروں سے گونج اٹھا، کارکنوں نے خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے لٹکنے کی خبر بھی قوم سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد ایک ٹویٹ آنے کے منتظر ہی رہے جس میں کہا جائے گا کہ ’’مزید نا اہلی سے اللہ نے نواز شریف کی عزت میں مزید اضافہ کر دیا‘‘ لیکن ابھی تک وہ ٹویٹ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی عدلیہ، پاکستان کے ادارے اب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، اب کرپشن کا کوئی بیانیہ سیاست میں جگہ نہیں بنا سکے گا۔
تبصرہ