ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کے بھائی کی رحلت پر اظہار افسوس
لاہور (یکم جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کے بھائی کی رحلت پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اورحوصلہ عطا فرمائے، دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی و دیگر رہنماؤں نے بھی میاں محمود الرشید کے بھائی کی وفات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تبصرہ