الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کو پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
PAT نے انٹراپارٹی الیکشن، پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات سمیت تمام ضروری کوائف الیکشن کمیشن کو فراہم کیے
لاہور (یکم جنوری 2018) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کے بعد پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مطلوبہ دستاویزات عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروائیں، دستاویزات میں منتخب مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی جمع کروائی تھی، الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروائے گئے مرکزی و صوبائی عہدیداروں میں مرکزی صدر عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر سنٹرل پنجاب بشارت عزیز جسپال، جنرل سیکرٹری ریحان اسد مقبول، صوبائی صدر نارتھ پنجاب مشتاق احمد للہِ، جنرل سیکرٹری سید محمود احمد حسنین، صوبائی صدر جنوبی پنجاب فیاض احمد وڑائچ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان، صوبائی صدر خیبرپختونخوا راجہ وقار احمد، جنرل سیکرٹری خالد محمود درانی، صدر کراچی ریجن مشتاق احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤکامران محمود، صدر لوئر سندھ ندیم احمد نقشبندی، جنرل سیکرٹری کامران پرویز، صدر اپر سندھ شکیل احمد قادری، جنرل سیکرٹری میاں محمود حنیف، صدر بلوچستان دادرا سلطان الدین، جنرل سیکرٹری محمد عمر کھوسہ شامل ہیں۔
تبصرہ