یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہیں: بشارت جسپال
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان
آئیگا: صوبائی صدر عوامی تحریک
شریف برادران عدالتوں کا سامنا کرنے کی بجائے اداروں کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں
بڑا بھائی انجام کو پہنچ چکا، سانحہ ماڈل ٹاون چھوٹے بھائی کے گلے کا پھندا بنے
گا: کارکنوں سے گفتگو
![](https://minhaj.net/images-db8/Basharat-Jaspal.jpg)
لاہور (30 اکتوبر 2017) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ بڑا بھائی اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اب چھوٹے بھائی کی باری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن نام نہاد وزیر اعلی کے گلے کا پھندا بنے گا۔ شہباز شریف نے جو بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ان میں کرپشن اور صرف کرپشن نظر آتی ہے۔ میگا پروجیکٹس کی فائلوں کو آگ لگانے اور رپورٹ جلانے سے اب جان نہیں چھوٹے گی، قاتلوں اور چوروں کو اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔ شریف خاندان کی بادشاہت آخری سسکیاں لے رہی ہے، حکمرانوں اور ان کے حواریوں کے کاروبار ترقی کر رہے ہیں لیکن ان کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے قومی ادارے مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں۔ شریف برادران قومی اداروں کو مسلسل خسارے کا شکار کر کے ان کی نجکاری کر کے ان اداروں کو اپنے درباریوں کے سپرد کر رہے ہیں، تین دہائیوں سے حکمرانی کرنے والی جماعت نے ملک کو لوٹ کا مال سمجھ کرسوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا۔
وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوا می تحریک پنجاب کے کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریحان مقبول، عارف چوہدری، واصف ملک، راجہ ندیم، رانا طاہر، میاں کاشف، ملک سرفراز، چوہدری افضل گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہیں، مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا پہلے ہی محال کر رکھا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔ اضافے سے عوام مزید غربت میں چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی اعلان کو مسترد کر تے ہیں، غربت کی چکی تلے پس رہے عوام کو یہ اضافہ زندہ درگور کر دے گا۔ کٹ پتلی حکومت ملک معیشت اور سا لمیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، چوروں، قاتلوں کی حکومت عدالتی فیصلے کے بعد ختم ہوچکی۔
شاہد خاقان عباسی شریف برادران کے ذاتی ملازم ہیں، وہ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کے لیے لندن رجوع کرتے ہیں، وزیر اعظم سرکاری وسائل خرچ کر کے کرپٹ مافیا کا ساتھ دینے آئے روز لندن جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شریف برادران عدالتوں کا سامنا کرنے کی بجائے اداروں کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ عوامی تحریک نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے پاکستان کے وقار اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی بات کی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک دوسروں کی خامیوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے مثبت سیاسی کردار پر یقین رکھتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی کو اپنے حقوق بارے شعور و آگاہی دی ہے، عوامی تحریک قاتلوں و لٹیروں اور ملک دشمنوں کا ہر سطح پر محاسبہ کرے گی۔
تبصرہ