بجلی، پیاز، ٹماٹر، مہنگے کر کے عدالتی فیصلوں کا غصہ نکالا جا رہا ہے: عوامی تحریک
نواز شریف کرپشن اور جھوٹ بولنے پر نکلے اس میں غریب عوام کا کوئی ہاتھ نہیں
ن لیگ کی مرکزی و صوبائی حکومت ایک نا اہل شخص کی انگلی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے
لوڈ شیڈنگ اور سٹریٹ کرائم بھی بڑھ گیا، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ و دیگر
لاہور
(25 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ نے
کہا ہے کہ بجلی، پیاز، ٹماٹر، مہنگے کر کے عدالتی فیصلوں کا غصہ غریب عوام پر نکالا
جا رہا ہے، نواز شریف کرپشن اور جھوٹ بولنے پر نکلے اس میں غریب عوام کا کوئی ہاتھ
نہیں۔ ن لیگ کی مرکزی و صوبائی حکومت ایک نا اہل شخص کی انگلی کے اشاروں پر ناچ رہی
ہے، لوڈ شیڈنگ اور سٹریٹ کرائم بھی بڑھ گیا۔ نا اہل اور قاتل ٹولہ عوام کو باور کروا
رہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو نکال کر ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے پہیے کو روک
دیا۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ن لیگ جو مرضی ہتھکنڈہ اختیار کر لے اب علی
بابا کبھی اسمبلی میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو
بھی اقتدار سے الگ ہونے پر مجبور کر دے گا۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پوری زندگی کبھی
250 روپے کلو ٹماٹر کا ریٹ نہیں سنا تھا اسی طرح پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں
بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پیاز، ٹماٹر کوغریب کی دسترس سے باہر کرنے والے حکمران جلد
اپنے انجام سے دوچار ہونگے۔ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز ہوتی تو ناجائز منافع خور عوام
کی کھال نہ اتار رہے ہوتے۔ فیاض وڑائچ نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس
لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام غریب پر ظلم کرنے والے حکمرانوں کو اچھی طرح پہچان
لیں یہ اپنا علاج سرکاری خرچ پر باہر سے کرواتے ہیں، پانی، پھل اور سبزیاں بھی امپورٹڈ
استعمال کرتے ہیں۔
تبصرہ