ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہید بچے حامد کے والد کو فون
دلی تعزیت کا اظہار، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا
لاہور (12 اگست 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کو لالہ موسیٰ کے قریب نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑیوں کے نیچے آ کرشہید ہونیوالے بچے حامد کے والد رحمت علی کو فون کیا اور واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جن ظالموں نے آپکا چراغ گل کیا ان کے اپنے دیے بجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نا اہل شخص بے گناہ بچے کا قاتل بھی ہے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر مقامی عہدیداروں کے وفد نے لالہ موسیٰ میں متاثرہ خاندان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
تبصرہ