نواز شریف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت پارٹی صدارت کیلئے بھی نا اہل ہیں۔
عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے، عوامی تحریک کی الیکشن کمشن کو درخواست
درخواست سینئر وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے دی گئی ہے
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (31جولائی2017) پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی ہے کہ میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نا اہل قرار دے دیا لہذا وہ پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے سیکشن 5، 6 اور 9 کے تحت مسلم لیگ ن کے صدر اور بنیادی ممبر کیلئے بھی نا اہل ہو چکے۔ درخواست کے مطابق میاں نواز شریف نے نا اہلی کے بعد 29 جولائی 2017 کواسلام آباد پنجاب ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جو پولیٹیکل پارٹی آرڈر کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں نواز شریف کو آئندہ کیلئے پارٹی عہدہ استعمال کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر روکا جائے ۔ یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور سینئر وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دی ہے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جو شخص صادق اور امین نہ رہے وہ کسی جماعت کا صدر تو کیا ممبر بھی نہیں بن سکتا ۔ الیکشن کمشن کو ایکشن لینے کی درخواست دے دی ہے ۔ درخواست پر عمل نہ کیا گیا تو اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر دستک دیں گے۔
تبصرہ