حاجی اسحق، الطاف رندھاوا عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے رکن نامزد
لاہور (10 جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما حاجی محمد اسحق اور الطاف رندھاوا کو عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا رکن نامزد کر دیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ CWC کا ممبر نامزد ہو نے پر سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین نے حاجی محمد اسحق اور الطاف حسین رندھاوا کو مبارکباد دی ہے۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ساجد محمود بھٹی نے ممبر نامزد ہونے پر دونوں رہنماؤں کو مبارک دی ہے۔
تبصرہ