شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سیکرٹری اسمبلی سے لے کر گیٹ کیپر تک سب کو معطل کر دینا چاہیے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور
(9 جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر پیش آنیوالا واقعہ قابل
مذمت اور حکمرانوں کے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظہر ہے، اس کے پیچھے حکمرانوں کی روایتی
مجرمانہ سوچ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غیر ملکی تنظیمی دورہ مکمل
کرنے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عوام
کی بولی بول رہے ہیں جو پانامہ کے چوروں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ن لیگ کے مسخرے نے پارلیمنٹ
کی حدود کے اندر جو حرکت کی اس پر سیکرٹری اسمبلی سے لے کر گیٹ کیپر تک سب کو معطل
کر دینا چاہیے، اس بات کی انکوائری کی ضرورت ہے کہ وہ مسخرہ پارلیمنٹ کی حدود تک کیسے
پہنچا۔ خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ مشاہد اللہ ہو، پرویز رشید ہو، نہال ہاشمی ہو یا
طلال چوہدری یا عابد شیر علی یہ سارے مسخرے گارڈ فادر کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے
غیر اخلاقی ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔
تبصرہ