گورنر سندھ نے بیان دیا نہیں اس سے دلوایا گیا ہے : خرم نواز گنڈا پور
ملاقات کے لیے ترسنے والے طنز کے تیر برسارہے ہیں: سیکرٹری جنرل
PAT
یقیناً بیان راحیل شریف کی نظر سے گزرا ہوگا، حاضر سروس بھی پیغام کو سمجھیں
لاہور
(7 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ
گورنر سندھ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خلاف بیان دیا نہیں اور اس سے دلوایا
گیا ہے، یقیناًیہ بیان جنرل راحیل کی نظر سے بھی گزرا ہوگا، ان بیان میں حاضر سروس
کے لیے بھی پیغام ہے، شریف برادران رات گئی بات گئی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، جب
بھی شریف برادران اپنے معاشی، سیاسی جرائم کی وجہ سے گرفت میں آتے ہیں تو رونی صورتیں
بنا لیتے ہیں اور کام نکالنے کے لیے ہر حد تک جاتے ہیں، ان کے جرائم سے چشم پوشی کرنیوالوں
کو عوام اور اللہ کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف
کو لاہور میں زرعی زمین دینے کی تشہیر کرنیوالے میں یہی لوگ شامل تھے، انہوں نے کہا
کہ حاضر سروس جرنیلوں سے ہاتھ ملانے کے لیے ترسنے والے ریٹائرمنٹ پر اپنی انہی روایات
کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا آغاز آرمی نے کیا تھا، میاں
نواز شریف آپریشن کے آغاز میں ایک سال کی تاخیر کے ذمہ دار ہیں، کراچی کا امن کس کا
کریڈٹ ہے اس کا جواب رینجرز کی طرف سے ہی آئے تو اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ گورنر
زبیر کے مذکورہ بیان کے بعد نیوز لیکس سکینڈل کے ماسٹر مائنڈز کے چہرے ایک بار پھر
کھل کر سامنے آگئے۔
تبصرہ