پاکستان عوامی تحریک 22 فروری کو’’قومی سیمینار‘‘منعقد کر ے گی
اہم سیاسی،مذہبی،سماجی رہنماء شرکت کریں گے
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (20 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 22 فروری بروز (بدھ ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملکی حالات کے تناظر میں’’ فراہمی انصاف اورکرپشن کے خاتمہ میں اداروں کا کردار ‘‘ کے عنوا ن سے قومی سیمینار منعقد ہوگا۔ جس میں ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے، مسلم لیگ (ق)، PPP، PTI، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، ایم کیو ایم، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کوقومی سیمینار میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ سیمینار کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
قومی سیمینار میں سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماؤں کے علاوہ مزدور، وکلاء، طلباء، کسان، ڈاکٹرز، انجینئرزاور یونین سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ 22 فروری کے قومی سیمینار میں دہشتگردی کے خاتمے، قومی ایکشن پلان،فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی جائیگی۔
تبصرہ