ڈاکٹر طاہرالقادری کی مال روڈ لاہور پر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
ایکشن پلان کو سرد خانے میں ڈالنے، فوجی عدالتیں بند کرنے والے
شہداء کے ورثاء کو جوابدہ ہیں
دھماکہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ ناکامی ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور (13 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مال روڈ لاہور پر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کش دھماکہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ ناکامی ہے۔ پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں مجرمانہ کردار کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کش دھماکے سے ثابت ہو گیا کہ دہشتگرد اور انکے سہولت کار ختم نہیں ہوئے، وہ آج بھی دائیں بائیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کو سرد خانے میں رکھنے والے اور فوجی عدالتوں کو بند کرنے والے حکمران مال روڈ کے شہداء کے ورثاء کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک موجودہ حکمران اور یہ قاتل نظام برقرار رہے گا، شہری مرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ رب العزت دھماکہ کے زخمیوں کو جلد سے جلد صحت یاب کرے۔
تبصرہ