عوام کو حقوق کا شعور دینا مقتدر طبقات کے نزدیک جرم ہے، احمد نواز انجم
گھر بیٹھے تبدیلی کی خواہش خوش گمانی کے سوا کچھ نہیں ہے، حقوق کیلئے باہر نکلنا ہوگا
کوئٹہ اور بلوچستان سے آئے عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو
لاہور
(11 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ جمہوریت
کے ثمرات سے عوام اب تک اس لیے محروم ہیں کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر شخصی اور خاندانی
بادشاہت مسلط ہے، آمرانہ رویوں کو جمہوریت کا لباس پہنا دیا گیا جسے موجودہ فرسودہ
نظام اور نااہل حکمران تحفظ فراہم کررہے ہیں، عوام کو حقوق دینا تو دور کی بات حقوق
کا شعور دینا بھی مقتدر طبقات کے نزدیک جرم ہے، عوام میں سیاسی شعور کی بیداری کے لیے
عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں
نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع سے آئے عوامی تحریک
کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا سیاست کے گلستان میں حقیقی جمہوریت کے پھول اگانے کے لیے کبھی کاوش کی ہی نہیں گئی، اس لیے گھر بیٹھے تبدیلی کی خواہش خوش گمانی کے سوا کچھ نہیں ہے، حقیقی تبدیلی کے لیے موجودہ حکمرانوں اور سیاسی نظام کے کانٹوں زہریلے پودوں سمیت اکھاڑنا ہوگا، اس کے لیے عوام کواپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے باہر نکلنا ہوگا، حقیقی جمہوریت کے بیج بونا ہوں گے، تب کہیں جا کر عوامی حقوق کے پودے نکلیں گے، قوم خوشحال اور پر امن معاشرے کا پھل چکھے گی، قربانی اور شعور کی بیدار ی کے بغیر حقیقی تبدیلی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، عوام موجودہ حالات میں اپنی ذمہ کو سمجھ کو قاتل لٹیرے اور چور حکمرانوں کے خلاف کردار ادا کرے۔
تبصرہ