ڈاکٹر طاہرالقادری 6 دسمبر کو کراچی سے لاہور پہنچیں گے
لاہور ایئرپورٹ پر کارکنان پر تپاک استقبال کریں گے: سربراہ عوامی تحریک ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے
لاہور (5 دسمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 6 دسمبر 2016ء کو کراچی سے 8:30 بجے رات لاہور پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 4 دسمبر کی صبح وطن واپس (کراچی) پہنچے تھے جہاں انہوں نے امن کانفرنس سے خطاب کیا۔ کراچی کے دو روزہ دورے میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقات بھی کیں۔
کراچی میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ شہر قائد میں دو انتہائی مصروف ترین دن گزارنے کے بعد وہ منگل کی شب 8:30 بجے کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔ لاہور ائرپورٹ پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کے کارکنان اپنے قائد کا پر تپاک استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو بھی کریں گے۔
دریں اثناء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، ساجد اصغر، حاجی فرخ خان، علامہ غلام اصغر صدیقی، حاجی فرخ خان، عمر اعوان و دیگر شریک تھے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ اپنے قائد کا شاندار استقبال کرنے کے لیے کارکنان رات 7 بجے سبز ہلالی پرچم اور پارٹی پرچم کے ساتھ لاہورائر پورٹ پہنچیں۔
تبصرہ