نہال ہاشمی نے وزیر اعظم کی مرضی سے سابق گورنر کے خلاف بیان دیا: خرم نواز گنڈاپور
نواز شریف ہمیشہ اپنے الفاظ اپنے حواریوں کے منہ میں ڈالتے ہیں: سیکرٹری جنرل PAT
لاہور (11 نومبر 2016) ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے وزیراعظم کی مرضی سے سابق گورنر عشرت العباد کے خلاف بیان دیا، شدید ردعمل کے خوف سے ن لیگ نے بیان سے اظہار لا تعلقی کیا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ میاں نواز شریف کا یہ مخصوص سیاسی طریقہ واردات ہے کہ وہ اپنے الفاظ اپنے حواریوں کے منہ میں ڈالتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت ان سے انحراف کر سکیں۔ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف الزام تراشی کروانے کیلئے وہ اپنے اتحادیوں محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار کا سہارا لیتے رہے ہیں اور پردہ سکرین کے پیچھے بیٹھ کر تماشا دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی جواب دیں کہ کیا میاں نواز شریف اور پوری ن لیگ 3 سال مسلسل ایک دہشتگرد اور غدار کے ساتھ میٹنگز کرتی رہی؟ اور قومی سلامتی کے امور زیربحث لاتی رہیں اور قومی سلامتی کے امور زیر بحث لاتی رہی اور دہشتگرد کے حوالے کئے رکھا؟
تبصرہ