دکانیں زبردستی بندکرنے کا ’’شریف شاہی‘‘ آرڈر نہیں مانیں گے : عوامی تاجر اتحاد
عوامی تحریک تاجر ونگ کے اجلاس میں حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، حاجی اسحق کا خطاب
لاہور
(20 اکتوبر 2016) عوامی تحریک کے تاجر ونگ عوامی تاجر اتحاد کا مرکزی سیکرٹریٹ میں
ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس کی 8 گھنٹے
کی لوڈ شیڈنگ کے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ زبردستی
دکانیں بند کرنے کا شریف شاہی آرڈر نہیں مانیں گے اور غیر ملکی قرضوں میں ہوشرباء اضافہ
پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، حاجی محمد
اسحاق، راشد چودھری، شیخ عامر رفیع، حافظ عامر سعید اور انجنیئر ثناء اللہ نے شرکت
کی۔ اجلاس میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے تاجر بھی شریک ہوئے۔ عوامی تاجر اتحاد کے
رہنماؤں نے کہاکہ کشکول توڑنے کے دعویداروں نے 3سالوں میں 3ارب ڈالر کا قرضہ بڑھا دیا
اس کا ذمہ دار اسحاق ڈار ہے، قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیاہے۔ تاجر رہنماؤں نے
کہاکہ یہ کیا ’’شریفانہ‘‘ ترقی ہے کہ بجلی 14 گھنٹے اور گیس 8گھنٹے غائب کر دی گئی؟انہوں
نے کہاکہ عوام اور تاجر چولہے ٹھنڈے کرنے والا ’’شریف شاہی ‘‘ آرڈر کسی صورت قبول نہیں
کرینگے۔
تبصرہ