اللہ تعالیٰ سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کرے: رہنما عوامی تحریک
ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت، ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف
کی تائید ہے
چیف جسٹس کے ریمارکس پر خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال اور فیاض وڑائچ کا مشترکہ بیان
لاہور (14 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،
بشارت جسپال اور جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے
ریمارکس 19 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے
یہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مؤقف کی تائید ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ مذکورہ ریمارکس
کے بعد دعا ہے اللہ تعالیٰ سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کرے۔ ایسے ریمارکس پر ’’حملے‘‘
ہوتے ہیں۔
بشارت جسپال نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں ملک پر سلطنت شریفیہ کا راج ہے، جمہوریت کے نام پر ملوکیت ہے، عوام کو انکے بنیادی حقوق نہیں مل رہے، انصاف کرتے ہوئے ادارے بھی ڈرتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی بد ترین مثال ہے۔
فیاض وڑائچ نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کے عہد میں کرپشن، نا انصافی، اقربا پروری نے فروغ پایا۔ چیف جسٹس نے درست کہا قوم انکے جرات مندانہ ریمارکس کی تائید کر تی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہوتی اور عوام کی حکومت ہوتی تو اورنج ٹرین جیسے تاریخی اثاثوں کے دشمن منصوبوں کو شروع کرنے کی حکمرانوں کو جرات نہ ہوتی اور نہ ہی غیر ملکی قرضوں کے عوض موٹر ویز اور ریڈیو پاکستان جیسی عمارات گروی رکھی جاتیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری سلطنت شریفیہ کے مظالم کے خلاف ڈٹ کر تحریک چلا رہے ہیں اور ان شاء اللہ ہمارے کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور قوم کو شریف بادشاہت سے نجات ملے گی۔
تبصرہ