عارف چودھری پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مقرر، نوٹیفکیشن جاری
لاہور
(23 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے محمد عارف
کو عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی تقرری
کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ عارف چودھری نے بطور سیکرٹری اطلاعات پنجاب
ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں قائد تحریک ڈاکٹر
طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق ظلم، ناانصافی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے بطور سیکرٹری
اطلاعات پنجاب اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ
صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عائشہ شبیر، حفیظ چودھری نے عارف چودھری کو مبارکباد دی
ہے۔
تبصرہ