مہنگے منصوبوں کا اہم ریکارڈ ضائع کیا جارہا ہے: عوامی تحریک پنجاب
میٹرو بس لاہور کا ریکارڈ ضائع کرنے کیلئے ایل ڈی اے پلازہ کو آگ
لگائی گئی
نندی پور پاور پراجیکٹ میں فرنس آئل چوری کا سکینڈل بھی آگیا، بشارت جسپال
لاہور
(8 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ ہے کہ حکومت
کے چل چلاؤ کے وقت قریب آنے پر اہم منصوبوں کا ریکارڈ ضائع کیا جارہا ہے۔ میٹرو بس
لاہور کا ریکارڈ ضائع کرنے کیلئے ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگوائی گئی۔ نندی پور پاور
پراجیکٹ میں فرنس آئل چوری کا سکینڈل بھی آگیا۔ تیل کی خریداری اور استعمال کا ریکارڈ
چوری کیا جا چکا ہے۔ 30 ارب روپے کے سستی روٹی سکینڈل کا 80 فیصد ریکارڈ غائب کر دیا
گیا۔ قرض خوروں اور ٹیکس چوروں کی فائلیں بھی غائب ہورہی ہیں۔ حکومتی ایوانوں میں زلزلہ
ہے۔ اورنج ٹرین منصوبہ کا ریکارڈ بھی کسی سرکاری دفتر میں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا
کہ حکمرانوں کو علم ہو چکا ہے کہ وہ جارہے ہیں۔ اس لیے اہم منصوبوں کا ریکارڈضائع کیا
جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جو مرضی کر لیں ان کی کرپشن کے ثبوت سڑک سڑک
پھیلے ہوئے ہیں۔ وقت آنے پر ان کے منصوبے ان کی کرپشن کی گواہیاں بن کر ان کے خلاف
ثبوت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کاسکینڈل بیرون ملک سے آیا ورنہ یہ اس کے
ریکارڈ میں بھی ردوبدل کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ایجنسیوں اور عدالتوں سے درخواست
ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور میگا منصوبے جو دراصل میگا کرپشن کے واقعات ہیں کے ریکارڈ
کو چوری یا ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
تبصرہ