وزیرقانون پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ شہریوں کا نامزد قاتل ہے، ترجمان عوامی تحریک
ترجمان عوامی تحریک کا رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل
پاکستان سے فرار ہونے والوں میں رانا ثناء اللہ سب سے آگے ہو گا
نواز شریف میں جرات نہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سوالات کا جواب دے سکیں
رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، مشاہد اللہ خان عوام کو گمراہ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور
ہیں
لاہور
(23 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی پریس
کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ شہریوں
کا نامزد قاتل ہے۔ پنجاب بھر سے اغواء ہونے والے ہر شخص کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد کیوں
ہوتا ہے؟۔ سی پیک کو ناکام بنانے والے وزیراعظم کے اتحادی ہیں اور ان کی بغل میں بیٹھے
ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے 20 شہریوں کو قتل کرانے کے حوالے سے چودھری شیر علی کے انکشافات
کا آج تک جواب نہیں دیا۔ صوبہ کی بدبختی ہے کہ دہشت گردوں کا سرپرست وزیرقانون پنجاب
ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے کہاکہ تحریک قصاص میں عوام کی بھرپور شرکت پر پانامہ
کے ڈاکوؤں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ 25 اگست کا احتجاج ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف
عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ پاکستان سے فرار ہونے والوں میں رانا ثناء اللہ سب سے آگے
ہو گا۔ جلد وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسی چڑھیں
گے۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، مشاہد
اللہ خان عوام کو گمراہ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ہیں مگر عوام کے سیاسی شعور کا گراف
بلند ترین سطح پر ہے اس لیے اب جھوٹ کی سیاست کا چلنا ناممکن ہے۔ نواز شریف میں جرات
نہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سوالات کا جواب دے سکیں اس لیے وہ اپنے ملازموں سے
بے سروپا بیان دلوا کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نواز شریف اور ان کے حواری
جانتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری علم و بصیرت کا سمندر ہیں۔ تعلیم و شعور کی نعمت سے
نابلد رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی، جاتی عمرہ کے بادشاہ کی جی حضوری میں اندھے ہو
چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے آقاؤں کے خاندانی دفاع میں
مصروف ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی بات اور ایجنڈا ملک کے 19 کروڑ عوام کو تو سمجھ میں
آرہا ہے۔ اگر نالائق حکمرانوں اور نااہل وزیروں کو سمجھ نہیں آرہا تو ان کی عقل پر
سوائے ماتم کے کیا جا سکتا ہے۔
تبصرہ