وسیم ہمایوں عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر مقرر
لاہور
(17 اگست 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور نے وسیم ہمایوں
کو پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کا نائب صدر مقرر کردیا ہے، وسیم ہمایوں کو سنٹرل
پنجاب میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ وسیم
ہمایوں عوامی تحریک کے دیرینہ کارکن ہیں اور مختلف عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے پر عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مشتاق نوناری
ایڈووکیٹ، مشتاق احمد، راجہ ندیم نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ