وزیر اعلیٰ بتائیں بے گناہوں کے قتل، کمیشن خوری اور جنگلہ بس کے علاوہ انہوں نے کیاہی کیا ہے؟ فیاض وڑائچ
جمہوریت کے نام پر بیٹوں، بھتیجوں اور سمدھیوں کو مضبوط کر کے بادشاہت
کی بنیاد رکھی جا رہی ہے
عوام جعلی جمہوریت کے نام پر چلنے والے ڈرامے کو مزید برداشت نہیں کریں گے، وفد سے
گفتگو
لاہور (19 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام کو جعلی الیکشن، کمیشن مافیا، اقربا پروری اور بادشاہت والے قاتل حکمران نہیں چاہیے، عوام جعلی جمہوریت کے نام پر چلنے والے ڈرامے کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ قاتل وزیر اعلیٰ اور اسکے حواری بتائیں کہ بے گناہوں کے قتل، لوڈشیڈنگ، کمیشن خوری، جنگلہ بس کے علاوہ انہوں نے کیا ہی کیا ہے؟۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔ فیاض وڑائچ نے کہاکہ ن لیگ کے وزراء شریف برادران کی کاسہ گیری کرنے کی بجائے عوام کے حال پر رحم کریں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے حکمران ہر وہ کام فوراً شروع کر دیتے ہیں جس میں انکی کمیشن اور کک بیک شامل ہوتا ہے۔ حکمران بتائیں کہ انہوں نے پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے کیا کیا ہے ؟جمہوریت کے نام پر بیٹوں، بھتیجوں اور سمدھیوں کو مضبوط کر کے بادشاہت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اس خاندانی بادشاہت کو ختم کر کے دم لیں گے۔ چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پنجاب کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں، انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ ان کے حقوق ظالم حکمران سلب کر رہے ہیں۔ اپنی اولادوں کے مستقبل سنوارنے کے علاوہ ان حکمرانوں کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ان قاتل حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے۔ پاکستان میں عوامی حکومت کا آغاز ہونے والا ہے جس میں ہر شخص کو مساوی طور پر ترقی کے مواقع حاصل ہوں گے اور کوئی چور لٹیرا کسی غریب کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ فیاض وڑائچ نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ قاتلوں سے ایک ایک شہید کا قصاص لیا جائیگا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں نے اپنے مقدس لہو سے انقلاب کی بنیاد رکھی ہے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔
تبصرہ