عبدالستار ایدھی پاکستان کا فخر اور عظیم انسان تھے: خرم نواز گنڈاپور
عبدالستار ایدھی نے اپنی خدمت سے کروڑوں پاکستانیوں کے دل پر حکومت
کی
حکمران دیکھ لیں سچے دل سے پیار کرنے والوں کی عوام قدر کرتے ہیں
لاہور
(9 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عبدالستار
ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا فخر اور عظیم انسان تھے۔
رہتی دنیا تک ان کی خدمت کے منصوبے قائم و دائم رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی
سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید، صوبائی صدر بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور بریگیڈیئر(ر)
محمد مشتاق نے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی خدمت
کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دل پر حکومت کی۔ خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے پر کروڑوں
کے اشتہار چھپوانے والے دیکھ لیں کہ عوام کے سچے خادم کو دلوں پر حکومت کرنے کیلئے
ایک پائی خرچ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ اس کیلئے صدق دل سے خدمت درکار ہوتی ہے۔
خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ادارے کی ایمبولینس سروس
شروع کرنے پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا۔ عبدالستار ایدھی پوری دنیا
میں پاکستان کا فخر اور تعارف تھے۔ رہنماؤں نے عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کیلئے
دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری
اطلاعات نوراللہ صدیقی نے عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا
کہ ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے سواگواران 20 کروڑ عوام ہیں۔
تبصرہ