عوامی تحریک کا وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ
نا اہلی کا ریفرنس 62 اور 63 اور آرٹیکل 5 کے تحت دائر کیا جائیگا، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ
پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے وزیراعظم کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس
بھجوایا جائے گا۔ ریفرنس عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء اور سینئر وکیل اشتیاق
چوہدری ایڈووکیٹ بھجوائیں گے۔ نا اہلی کا ریفرنس 62 اور 63 اور آرٹیکل 5 کے تحت دائر
کیا جائیگا۔ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر
اعظم پانامہ لیکس کے حوالے اپنی آمدن کے ذرائع کے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
انہوں نے اپنی آمدن اور جائیدادوں کو الیکشن کمیشن سے چھپایا۔ وزیراعظم صادق اور امین
ثابت نہیں ہوئے اس لئے وہ بطور ممبر پارلیمنٹ قائم رہے کے اہل نہیں رہے۔
تبصرہ