17 جون کو نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں انسانیت کا قتل کیا گیا: عوامی تحریک
سانحہ ماڈل ٹاؤن نے سیاست اور حکومت میں چھپے درندوں کو بے نقاب
کیا:خواجہ عامر فرید کوریجہ
گھروں میں بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا، غاصبوں سے حق چھیننا ہونگے، قوم کو ملک بچانے
کیلئے نکلنا ہو گا
احتجاجی دھرنے میں اساتذہ، وکلاء، کسان، مزدور، سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ لاکھوں
افرا شرکت کرینگے
ریاست کے تحفظ کا آئندہ لائحہ عمل ڈاکٹر طاہرالقادری 17 جون کو دینگے، وفود سے گفتگو
لاہور
(14 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے
کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون جلد رنگ لائے گا اور 20 کروڑ عوام کو ان ظالم حکمرانوں
کے چنگل سے آزاد کروائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کی دہشت گردی کی بدترین مثال
ہے، پرامن، نہتے اور بے گناہ لوگوں کا قتل مہذب معاشرے کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔
17 جون کو نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں انسانیت کا قتل کیا گیا، بے گناہوں کے قاتل،
بدعنوان حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، ان ظالم
حکمرانوں کو 17 جون کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔ 17 جون شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار
یکجہتی کیلئے مال روڈ پر دھرنا تاریخی ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب ملکی سیاست
میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، لاہور کے غیور عوام 17 جون کو میزبانی کا حق ادا کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مختلف سیاسی، سماجی اور
مذہبی رہنماؤں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ عامر فرید کوریجہ
نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نے سیاست اور حکومت میں چھپے درندوں کو بے نقاب کیا۔ سانحہ
ماڈل ٹاؤن کے اجتماعی قتل میں ملوث حکمران انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ 17
جون کے احتجاجی دھرنے میں تاجر تنظیموں کے نمائندے، اساتذہ تنظیمیں، وکلاء، کسان، مزدور
رہنما، این جی اوز، مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرینگے۔ حکمران ریاست کو روندنے پر تلے
ہوئے ہیں مگر قوم ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔ عوام نہ تو حکمرانوں کو سیاست کو فرعون
بننے دیں گے اور نہ ریاست کے ستونوں کو گرنے دینگے، انہوں نے کہا کہ ریاست کے تحفظ
کا آئندہ لائحہ عمل ڈاکٹر طاہرالقادری 17 جون کو دینگے۔ تمام اہم سرائیکی جماعتوں کے
رہنما 17 جون کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ آئین میں دئیے حقوق واپس لینے کیلئے عوام
کو 17 جون کے دھرنے میں شرکت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں جلنے مرنے سے کچھ
نہیں ہو گا، غاصبوں سے حق چھیننا ہونگے، قوم کو ملک بچانے کیلئے نکلنا ہو گا، حکمران
ارادی طور پر ملک دشمنی کا کھیل کھیل رہے ہیں، دہشتگردی کو تحفظ دینے والے حکمرانوں
سے جان چھڑوانا ہو گی۔ چند خاندان دولت اور اقتدار کے نشے میں بدمست ہو کر ریاست کو
کچلنا چاہتے ہیں ان کا راستہ روکنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک کے پورے
سیاسی نظام کو بدلیں گے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جمہوری اصولوں کی بنیاد
پر اس ملک میں خوشحالی چاہتے ہیں۔ کرپشن، لوٹ مار اور غریب دشمنی کا خاتمہ چاہتے ہیں،
عوام کو اپنا سیاسی شعور بیدار کرنا ہو گا، اشرافیہ کا نظام قوم کو سوائے مایوسی کے
کچھ نہیں دے گا۔
تبصرہ