پاکستان عوامی تحریک کا 37واں یومِ تاسیس،کارکنان کو مبارکباد 37سالہ سفر شعور، قربانی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی تاریخ ہے: قاضی زاہد حسین
زرعی اصلاحات اور شفاف حکمرانی قومی خوشحالی کی ضمانت ہیں: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک آئین، جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد جاری رکھے گی: میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، نوراللہ صدیقی، میاں کاشف، سردار عمر دراز کی مبارکباد
پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یومِ تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ کیک کاٹا

پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزی و صوبائی قیادت نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے فلاحی، جمہوری اور آئینی پاکستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا اور قومی ترقی، معاشی استحکام، زرعی و صنعتی ترقی، تعلیمی اصلاحات اور شفاف حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا 37 سالہ سفر عوامی شعور، آئینی جدوجہد اور قومی فلاح کے لیے مسلسل کاوشوں سے عبارت ہے۔
اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان سیہڑ، صدر سنٹرل پنجاب آصف سلہریا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عبدالحمید مصطفوی، صدر لاہور ملک احمد اخوان اعوان، ثاقب بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے بھی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا 37 سالہ سفر قربانی، صبر، شعور اور عوامی حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کی روشن داستان ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک آئین، جمہوریت، شفاف حکمرانی، سماجی انصاف اور عوامی فلاح کے اصولوں پر مبنی پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد رکھے گی۔




تبصرہ