کوئٹہ میں ٹرین پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
معصوم جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد عبرت ناک سزا کے مستحق ہیں: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

لاہور (24مئی 2026) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور معصوم شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کسی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم مسافروں پر حملہ ملک کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان ہمدردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔


تبصرہ