پاکستان میں بحران آتے نہیں لائے جاتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
20سے 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کے لئے گندم کا بحران پیدا کیا جا رہاہے
گندم کی پیداوار ہدف سے کم کیوں ہے؟،جوڈیشل انکوائری کروائی جائے
لگتا ہے محکمہ زراعت پیداوار کم کرنے کے ایجنڈے پر محنت کرتا ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

لاہور (17مئی 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحران آتے نہیں لائے جاتے ہیں،گندم کی پیداوار ہدف سے کم کیوں ہے؟،جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، اربوں کی تنخواہیں اور مراعات ہڑپ کرنے والے زرعی بابوؤں کی کارکردگی صفرہے، 20 سے 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کے لئے گندم کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ لگتا ہے محکمہ زراعت کے ہزاروں ملازمین، افسران اور زرعی تحقیق کرنے والے ماہرین پیداوار کو کم کرنے کے ایجنڈے پر محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھوں میں اس ملک کا اقتدار اور اختیار ہے وہ کچھ نہ کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ 25 کروڑ عوام کو بھوک، افلاس اور اندھیروں میں کب تک ڈبوئے رکھیں گے۔ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زراعت کی تباہی کے اثرات محلے کی دکانوں سے لے کر ہر تجارتی ادارے تک آئے ہوئے ہیں، اگر اس میں بہتری نہ لائی گئی تو آئی ایم ایف کے ذلت آمیز قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس امر کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے کہ ایسے کون سے عوامل ہیں جس کی وجہ سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔


تبصرہ