پاکستان عوامی تحریک کراچی زون کے عہدیداران کا اعلان
راؤ کامران محمود صدر، اسماعیل خلیل عارفی سینئر نائب صدر، قیصر اقبال قادری نائب صدر مقرر
محمد الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئیں، ساجدہ جبین سیکرٹری انفارمیشن ہونگی
قاضی زاہد حسین اور خرم نواز گنڈاپور کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
Pakistan-Awami-Tehreek-Karachi-Zone-Appointments

لاہور (8اپریل 2026) پاکستان عوامی تحریک نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط، موثر اور فعال بنانے کے لئے کراچی زون میں اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ کامران محمود کو پاکستان عوامی تحریک کراچی زون کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اسماعیل خلیل عارفی کو سینئر نائب صدر اور قیصر اقبال قادری کو نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ محمد الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری اور مسعود احمد صابری کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی زون مقرر کیا گیا ہے۔ عدنان رؤف کو آرگنائزر، محمود میمن کو ڈپٹی آرگنائزر، نوید عالم کو سیکرٹری کوآرڈینیشن، شفقت شیخ کو ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن، ساجدہ جبین کو سیکرٹری انفارمیشن، فخر زمان ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، مطیع الرحمن آسی کو سیکرٹری فنانس، جمیل اختر بٹ کو سیکرٹری سوشل میڈیا، ایاز محمود سیکرٹری مراکز علم، بشیر خان مروت کو صدر لیبر ونگ، طاہر خان محسود کو جنرل سیکرٹری لیبر ونگ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کی جانب سے ان تقرریوں کو تنظیمی استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداروں کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی زون کو مزید فعال، منظم اور عوامی سطح پر موثر بنائیں، راہنماؤں نے کہا کہ ان تقرریوں سے نہ صرف تنظیمی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوام تک پاکستان عوامی تحریک کا پیغام زیادہ موثر انداز میں پہنچے گا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کے تحفظ، جمہوری اقدار کے فروغ اور شعور کی بیداری کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


تبصرہ