عوامی تاجر اتحاد کی لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر فہیم الرحمان سہگل کو مبارکباد
فہیم الرحمان سہگل کا انتخاب میاں انجم نثار کی بہترین پالیسیوں کا تسلسل ہے
نو منتخب صدر بزنس کمیونٹی کے لئے امید کی کرن ہیں: حاجی محمد اسحاق
تاجر تنظیموں اور چیمبر مل کر معیشت کو مضبوط کرنےمیں کردار ادا کر نا ہوگا: چوہدری محمد راشد

لاہور (02 اکتوبر2025) عوامی تاجر اتحاد پاکستان نےلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر فہیم الرحمان سہگل و دیگر رہنمائوں کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی قیادت کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد راشد سمیت جملہ ایگزیکٹو ممبرز نے پیٹرن چیف پیاف میاں انجم نثار اور فہیم الرحمان سہگل کو مبارکباد دی۔ چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ فہیم الرحمان سہگل کا انتخاب در اصل تاجروں اور صنعتکاروں کا میاں انجم نثار پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
فہیم الرحمان سہگل کا انتخاب میاں انجم نثار کی بہترین پالیسیوں کا تسلسل ہے جنہوں نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل اجاگر کئے اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا۔ میاں انجم نثار کی قیادت میںپیاف گروپ نے ہمیشہ لاہور چیمبر کو مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کو متحد رکھنے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ میاں انجم نثار بزنس کمیونٹی کے معتبر ترین رہنما ہیں۔ کاروباری طبقہ کو ان کے فیصلوں اور پالیسیوں پر اعتماد ہے اور یہی اعتماد نو منتخب صدر فہیم الرحمان سہگل کو منتقل ہوا ہے۔ بزنس کمیونٹی کوموجودہ معاشی حالات میں ایک مضبوط اور باثر قیادت کی ضرورت تھی جو اب دستیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے نو منتخب صدر تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
چوہدری محمد راشدنے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تاجر تنظیمیں اور چیمبر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر آف کامرس کی نئی قیادت نہ صرف تاجر برادری کے مسائل حل کرے گی بلکہ ملکی معیشت کو بہتر سمت لے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی پالیسیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر فہیم الرحمان سہگل کی کامیابی تاجر برادری کے لیے خوش آئند ہے۔
چوہدری محمد راشد نےکہا کہ ہمیں امید ہے کہ فہیم الرحمان اپنی صلاحیتوں سے لاہور چیمبر کو ایک فعال اور نمائندہ ادارے کے طور پر مزید ترقی دیں گے۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فہیم الرحمان سہگل کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کو تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب کرے۔


تبصرہ