سیلاب متاثرین کی مدد سیاست کی نظر ہو رہی ہے: خرم نواز گنڈا پور
امداد کے پر کشش اعلانات بہت ہو چکے عمل درآمد کب ہو گا؟
اعلانات کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام بلاتاخیر شروع کیا جائے، راہنما عوامی
تحریک

لاہور(26 ستمبر2025ء)پاکستان عوامی تحریک کے راہنما خرم نواز گنڈا پور نے سیلاب متاثرین کی مدد کے پلان کو دو بڑی اتحادی جماعتوں کی طرف سے سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا وہ امداد کے منتظر ہیں اور دو بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پوائنٹ سکورنگ پر جھگڑ رہی ہیں، متاثرین کی مدد سیاست سے بالا تر ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے متاثرین کی مدد کے بہت پر کشش اعلانات ہو چکے سوال یہ ہے کہ عمل درآمد کب ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک امدادی پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔اعلانات میں سب سے بنیادی عنصر امداد کی بروقت فراہمی کا عرصہ ہے کہ یہ امداد کب ملنا شروع ہوگی؟ جس کے تاحال امکانات نظر نہیں آ رہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو چکا ہے لوگ فوری ریلیف کے منتظر ہیں مگر حکمران اس انسانی المیہ پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔


تبصرہ