پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ صدی کی سب سے بڑی خبر ہے: خرم نواز گنڈاپور

لاہور(18 ستمبر 2025) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رواں صدی کی سب سے بڑی خبر ہے۔ امید ہے یہ معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، اس وقت دنیا کو جس امن اور مفاہمت کی ضرورت ہے وہ طاقت کا توازن قائم ہونے سے ہی حاصل ہوگی اور پاکستان ایک جوہری قوت ہے اور اسکی جوہری صلاحیت علاقائی توازن اور امن کے حوالے سے اہم کردار کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اخوت کا رشتہ اور زیادہ مضبوط ہو گا۔


تبصرہ