پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کااعلان
رانا فیاض کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن باڈی قائم
پارٹی الیکشن کمیشن ایک ہفتہ کے اندر شیڈول جاری کرے گا

لاہور (4 ستمبر2025ء) پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن رولز کے مطابق مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے پارٹی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ رانا فیاض احمد خان کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ پارٹی الیکشن کمیشن ایک ہفتہ کے اندر شیڈول جارے کرے گا۔ الیکشن کمیشن میں سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ (سیکرٹری)، محمد رفیق نجم، سید امجد علی شاہ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، مسعود احمد عثمانی شامل ہیں۔


تبصرہ