پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر نائب صدر راجہ زاہد محمود کی گلوبل داتا گنج بخش کانفرنس 2025 میں خصوصی شرکت

لاہور: مجلسِ رومی و اقبال اور مرکزی مجلس چشتیہ پاکستان کے زیرِاہتمام گلوبل داتا گنج بخش کانفرنس 2025 الحمرہ ہال مال روڈ لاہور میں انعقاد پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر نائب صدر راجہ زاہد محمود نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت۔ اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی نے راجہ زاہد محمود کو داتا گنج بخش علی ہجویری رح کے معارف پر لکھی گئی اپنی کتاب "شاہ ہجویر" پیش کی۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القران لاہور زون کے صدر اقبال حسین باجوہ بھی موجود تھے۔






تبصرہ