صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد سے خرم نواز گنڈا پور کی ملاقات
خرم نواز گنڈاپور نے میاں ابوذر شاد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
وفد میں راجہ زاہد محمود، حاجی محمد اسحاق، راشد چوہدری، شہزاد خان، ثاقب بھٹی شامل تھے

لاہور (5 اگست 2025) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور میاں ابوذر شاد کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔ وفد میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے سینئر رہنما حاجی محمد اسحاق، راشد چوہدری ایڈووکیٹ، شہزاد خان، ثاقب بھٹی، جنید وارثی، شہزاد رسول و دیگر شامل تھے۔ عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں تاجر برادری میاں ابو ذر شاد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔




تبصرہ