خرم نواز گنڈا پور کا میاں اظہر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (23 جولائی 2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ میاں اظہر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک جانا پہچانا نام تھے، خرم نواز گنڈا پور نے میاں اظہر کے اہل خانہ سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔



تبصرہ