عارف چوہدری عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور (15جنوری2025) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عارف چوہدری کو عوامی تحریک کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عارف چوہدری عوامی تحریک کے سینئر رہنما اور طویل عرصہ بطور کوآرڈینیشن سیکرٹری فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔مرکزی صدر قاضی زاہد حسین و دیگر قائدین نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ