پاکستان کی بجائے مرغی، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، آلوپالک کی قیمتیں ’’اڑان‘‘ پر ہیں: عوامی تحریک
حکومت کے پاس مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کا کوئی میکنزم نہیں ہے: ثاقب بھٹی
مہنگائی کی خوفناک لہر نے غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا:صدر لاہور
لاہور (6 جنوری 2025) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ممبران میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بجائے مرغی، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، آلوپالک کی قیمتیں اڑان پر ہیں۔ شدید سردی اور دھند کی وجہ سے لاکھوں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بےروزگار ہیں اور اوپر سے اشیا خورد ونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مہنگائی کی خوفناک لہر نے غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے۔ حکومت کے پاس مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے تھا کہ شدید سردی میں سپلائی لائن کو ٹوٹنے سے بچانے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جاتے مگر نمائشی بیانات اور اقدامات کی وجہ سے عوام کے اصل مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کےلئے فوری اقدامات کرے۔
تبصرہ